ریاست کرناٹک کے جن دس اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ان میں ضلع یادگیر بھی شامل ہے۔
یادگیر میں جہاں کورونا کے مسلسل نئے معاملے سامنے آرہے ہیں تو وہیں پرانے مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر بھی لوٹ رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلع یادگیر میں کورونا کے 151 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔
جبکہ 22 مریضوں نے کورونا کو شکست دے کر اور پوری طرح صحت یاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں
ضلع یادگیر میں 151 نیے کورونا معاملوں کے ساتھ 6788 جملہ کورونا متاثرین کی تعداد ہو گئی ہے۔
ضلع میں کورونا کے 22 متاثرین صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہونے کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک 5327 مریض کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
اب یادگیر میں 1415 فعال مریض ہیں جن کا علاج ضلع کہ کہ سرکاری کووڈ اسپتال میں جاری ہے۔
- مزید پڑھیں: گلبرگہ صفائی ملازمین کے لئے کلیان منڈپ تعمیر کرانے کا مطالبہ
یادگیر ضلع میں تاحال 46اموات ہوئی ہیں۔