ETV Bharat / state

اردو میں پی ایچ ڈی کرنے والی غیرمسلم طالبہ - non-muslim urdu phd holder

ریاست کرناٹک کے تاریخی شہر بیجاپور میں اردو زبان سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ ڈاکٹر انوپما پول سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت۔

ڈاکٹر انوپما پول سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Sep 15, 2019, 10:48 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:20 PM IST

ڈاکٹر انوپما کا کہنا ہے کہ' ان کے والد نے قومی اتحاد و قومی یکجہتی کی نیت سے اپنے پانچوں بچوں کو مختلف زبانوں میں داخلہ دلوایا اور ان کا داخلہ اردو اسکول میں کروایا گیا۔

ڈاکٹر انوپما پول سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

انھوں نے ابتدائی تعلیم انجمن کالج سے حاصل کی ہے اور بیجاپور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر انوپما پول نے اپنے پی ایچ ڈی کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےکرناٹک کی اردو شاعری میں وطن دوستی اور قومی یکجہتی کے موضوع پر ڈگری حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر انوپما پول نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ' لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی کم سے کم ابتدائی تعلیم ہی ان کی مادری زبان میں دلوائیں تاکہ وہ بچے مادری زبانوں کے ذریعے اپنی تہذہب و ثقافت کو جان سکیں اس کے بعد انھیں انگریزی یا دیگر زبانوں کی تعلیم دلوائیں۔

انھوں یہ بھی کہا کہ اس سے ملک میں موجود الگ الگ مذاہب کو ماننے والے لوگوں کی مادری زبانوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوران تعلیم انھیں کبھی بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی، شعراء ادباء اور صحافی احباب نے ان کی کافی ہمت افزائی کی ہے اور ان کے اساتذہ نے بھی انھیں کبھی یہ محسوس تک نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک غیر مسلم طالبہ ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر انوپما پول کرناٹک کے اردو حلقے میں اپنا الگ مقام رکھتی ہیں۔

Intro:

Body:اردو زبان سے پی ایچ ڈی کرنے والی طالبہ سے گفتگو

Conclusion:ریاست کرناٹک کے تاریخی شہر بیجاپور میں اردو زبان سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ ڈاکٹر انوپما پول نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد محترم نے قومی اتحاد وہ قومی یکجہتی کی نیت سے اپنے پانچ بچوں کو مختلف زبانوں میں داخلہ دلوایا.

اور جہاں تک میری بات ہے مجھے اردو میڈیم اسکول میں داخلہ دلوایا گیا.

میری تعلیم انجمن کالج، ا مینسس، کالج، اور اور بیجاپور یونیورسٹی سے پی ہچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کی ہے.

ڈاکٹر انوپما پول نے اپنے مقالے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے،، کرنا ٹک کی اردو شاعری میں وطن دوستی اور قومی یکجہتی،، کے موضوع پر ڈگری حاصل کی ہے.

ڈاکٹر انوپما پول نے کہا کہ بچوں کو اپنی مادری زبان میں تعلیم دلوانا چاہیے.

کم از کم ابتدائی تعلیم تو مادری زبان میں ہی ہونا چاہیے اس سے ہوگا یہ کہ بچے کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور وہ اپنی زبان میں ماہر ہوگا.

اور ہمارے ملک میں موجود الگ الگ مذاہب کو ماننے والے لوگوں کی مادری زبان کی بھی فروغ ہوگئی.

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کبھی دوران تعلیم کوئی پریشانی نہیں ہوئی شعراء ادباء اور صحافی احباب نے میری کافی ہمت افزائی کی ہے اور میرے اساتذہ نے بھی کبھی محسوس تک نہیں ہونے دیا کہ میں ایک غیر مسلم ہوں
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.