ETV Bharat / state

Karnatka Kalyan Urdu Journalist Association بیدر کی اسلامی لائبریری میں سنیئر صحافی کیلئے اعزازی نشست

بیدر ضلع کے رٹکل پورہ میں واقع اسلامی لائبریری میں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کرناٹک میڈیا اکاڈمی جانب سے مومنٹو، توصیفی سند اور ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پر انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کے نمائندہ ماروتی بھاوی دوڈی کے لیے استقبالیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ Karnatka Kalyan Urdu Journalist Association

سنیئر صحافی ماروتی بھاوی دوڈی کے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 1:42 PM IST

Updated : Mar 18, 2023, 2:24 PM IST

سنیئر صحافی ماروتی بھاوی دوڈی کے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رٹکل پورہ میں واقع اسلامی لائبریری میں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے میڈیا اکاڈمی جانب سے مومنٹو، توصیفی سند اور ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر انگریزی انڈین ایکسپریس کے نمائندہ ماروتی بھاوی دوڈی کے لیے استقبالیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر اور سنیئر صحافی محمد یوسف رحیم نے ماروتی بھاوی دوڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری اخبار سے ملک کے معروف انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس تک کا ماروتی بھاوی دوڈی کا سفر تین دہائیوں پر مشتمل ہے۔ ان تین دہائیوں میں انھوں نے اپنے آپ کو کبھی ایک بڑے صحافی کے طور پر پیش نہیں کیا۔ وہ ہمیشہ سادگی سے اپنا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے شب و روز دیکھے ہیں۔ انھوں نے انتہائی ایمانداری کے ساتھ صحافت کے گلیاروں میں کام کیا ہے۔ مؤقر انگریزی اخبار کے صحافی ہونے کے باوجود بھی ان میں سادگی دیکھنے کو ملتی ہے جو بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ صحافی محمد یوسف رحیم بیدری نے کہا کہ ہم نے ماروتی بھاوی دوڈی سے صحافت کے میدان میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس میدان میں آنے والے نئے صحافیوں کے لئے ماروتی بھاوی دوڈی ایک عمدہ مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Minister Shankar B Patil ڈبل انجن حکومت عوام کی ترقی کے لیے پُرعزم، شنکر بی پاٹل

اس موقعے پر انگریزی اخبار کے نمائندہ مارتی بھاوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ چار برسوں سے کرناٹک میڈیا اکاڈمی ایوارڈ تقسیم نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس سال کرناٹک میڈیا اکاڈمی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں مجھے بیدر ضلع سے 2021 کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے لئے میں کرناٹک میڈیا اکاڈمی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Last Updated : Mar 18, 2023, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.