انتقال کے وقت ڈاکٹر محمد یوسف کی عمر 65 سال تھی اور وہ گزشتہ تقریباً 10 دنوں سے گردے کی بیماری مبتلا تھے اور شہر کے منیپال ہسپتال میں ذیر علاج تھے جہاں آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی اطلاع دی کہ ان کی برین ہیموریج سے موت ہوئی۔
مرحوم ڈاکٹر محمد یوسف کے پسماندگان میں اہلیہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں جو ان کے ڈرم مینوفیکچرنگ صنعت کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔
مرحوم ڈاکٹر محمد یوسف نے اس سے قبل بھی کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی اور اس بار مرحوم کا وقف بورڈ میں چئیرمین کا دوسرا ٹرم جاری تھا۔
مرحوم کی آج صبح 8.30 بجے بنگلور شہر کی مسجد مزمل میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور انھیں سپرد خاک کیا گیا۔