ETV Bharat / state

کرناٹک: کورونا مریض کی لاش لے جانے والے ایمبولینس پر پتھراؤ - کولار پولیس

کورونا مریض کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جانے پرکرناٹک کے طبی عملے اور بنگراپیٹ کے مقامی لوگوں کے مابین بحث ہوگئی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے ایمبولینس پر پتھراؤ کردیا ۔

کرناٹک: کورونا مریض کی لاش لے جانے والی ایمبولینس پر پتھراؤ

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 8:42 AM IST

کرناٹک کے ایک گاؤں کے مقامی افراد نے ایک ایمبولینس اور محکمہ صحت کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جو علاقے میں موجود ایک کووڈ۔19 مریض کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جا رہے تھے ۔

کرناٹک: کورونا مریض کی لاش لے جانے والی ایمبولینس پر پتھراؤ

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کولار کے گاؤں بنگاراپیٹ میں اس وقت پیش آیا جب اسپتال کے عملے نے لاش اسپتال سے لی اور اس کی آخری رسومات کے لیے نکل گئے۔ جب یہ بنگاراپیٹ گاؤں پہنچے تو وہاں کے مقامی لوگوں نے انہیں روکا اور ان سے بحث کرنے لگے۔ یہ تنازع بڑھ گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ صحت کی گاڑی پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔

اس کے بعد، گاؤں میں کشیدگی مزید بڑھ گئی اور مقامی افراد نے اسپتال کے عملے کا گھیراؤ کیا اور مبینہ طور پر مریض کی لاش نہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر کولار پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عملے کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.