ETV Bharat / state

Mushaira in Shahabad بیدر میں بین ریاستی مشاعرے کا انعقاد

کرناٹک اردو اکاڈمی اور سمستھ بہو بندا انعامدارین قدیم شاہ آباد کے اشتراک سے بین ریاستی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ کرناٹک سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی۔ Mushaira In Shahabad

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 2:27 PM IST

بین ریاستی مشاعرے کا انعقاد
بین ریاستی مشاعرے کا انعقاد

شاہ آباد: کرناٹک اردو اکاڈمی اور سمستھ بہو بندا انعامدارین قدیم شاہ آباد کے اشتراک سے بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ کرناٹک سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی۔ کرناٹک اردو اکاڈمی کے سابق رکن سراج وجہی تیرانداز نے مشاعرے کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عبدالرشید مرچنٹ (صدربلاک، کانگریس کمیٹی شاہ آباد)، گلبرگہ ضلع جنتادل سیکولر کے نائب صدر عبداللہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقعے پر صدر مشاعرہ سراج وجہی نے کہا کہ ہم کرناٹک اردو اکاڈمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ کورونا کے بعد ادبی ثقافتی پروگراموں کی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کی گئیں۔ یقینا اردو اکیڈمی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اردو ادب اور اردو زبان کی فروغ اور ترقی میں مختلف پروگرامز منعقد کرتے آ رہی ہے۔ یہ مشاعرہ بھی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے شعرا، مہمان خصوصی، محکمہ پولیس اور معززین مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:karnataka Waqf Board میڈی اگرہارا بنگلورو میں 358 ایکڑ وقف املاک میں سے 300 ایکڑ پر غیرقانونی قبضہ

اس موقعے پر فضل احمد تمام پوری گلبرگہ، کریم الدین سدھارتھ نگری ممبئی مہاراشٹرا، شفیق عابدی بینگلور کرناٹک، صادق کرمانی گلبرگہ، انجینئر یوسف شیخ گلبرگہ توفیق اسد تماپور، حسن محمود گلبرگہ، را شدریاض گلبرگہ، کے علاوہ مقبول احمد نیر محمد ادریس تسکین الیاس صابری اسحاق عظیم مقامی شعراء کے ساتھ دامدر بھٹ کنٹرا شاعر نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.