ETV Bharat / state

کرناٹک میں انلاک، معمولات زندگی بحال

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے کوڈاگو اور ہاسن اضلاع میں انفیکشن کی شرح بلند ترین سطح پر مستحکم ہے ، اس لئے یہاں ابھی بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 10:44 PM IST

unlock
معمولات زندگی بحال

کرناٹک میں دو اضلاع کو چھوڑ کر پوری ریاست میں بیشترکورونا پابندیاں ہٹانے کے بعد پیر کے روز معمولات زندگی بحال ہو گئی ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے کوڈاگو اور ہاسن اضلاع میں انفیکشن کی شرح بلند ترین سطح پر مستحکم ہے ، اس لئے یہاں ابھی بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کوڈاگو میں ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو پیر ، بدھ اور جمعہ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ دیگر دنوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک: صحافیوں کو خصوصی امداد دینے کا مطالبہ

وہیں ہاسن میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک صرف کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے ۔ اس دوران ریاست کے بقیہ حصوں میں تجارتی ادارے ، مال اور دفاتر کھلیں گے جبکہ اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیڈیم اور سوئمنگ پول کو صرف ٹریننگ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ سنیما ہال ، بار اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے او مندروں میں درشن کی اجازت ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.