ETV Bharat / state

کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن پر اردو صحافیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام

کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک جولائی سے 31 جولائی تک منعقدہ یوم صحافت پروگرام میں اردو جرنلسٹ کو نظراداز کیا گیا۔

کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اردو صحافیوں کو نظر انداز کیا

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 2:31 PM IST

یادگیر: کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن تنظیم کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں ہر سال یکم جولائی سے 31 جولائی تک یوم صحافت پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مختلف زبانوں کے صحافیوں کو ان کی نمایا خدمات پر انہیں اعزازات و انعامات سے نوازا جاتا ہے، لیکن اس سال تنظیم کی جانب سے کیے گئے سالانہ یوم صحافت پروگرام میں اردو صحافیوں کو نظرانداز کیا گیا۔

اس تعلق سے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ذاکر احمد نے کرناٹک کے یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند سے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے ریاست بھر میں کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال صحافیوں کے ان کی نمایاں خدمات پر اعزازات و انعامات دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح سے اردو صحافیوں کو بھی نظر انداز نہ کرتے ہوئے اعزازات و انعامات سے نوازا جائے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اردو ایک عالمی زبان ہے اس زبان کو ماننے والے پڑھنے والے اور سمجھنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

پیگاسس اور کسانوں کے مسئلے پر راہل کی قیادت میں اپوزیشن کی میٹنگ، پارلیمنٹ تک سائیکل مارچ

ذاکر احمد نے مزید کہا کہ صحافیوں کی اس تنظیم کو غیر جانبداری سے کام لیتے ہوئے تمام زبانوں کے صحافیوں کو اہمیت دی جانی چاہیے اور خاص کرکے اردو صحافیوں کو ان کی نمایاں خدمات پر انہیں اعزازات اور انعامات سے نوازا جانا چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.