اس موقع پر ایک تعارفی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت سید یداللہ حسینی صدر کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن بیدر نے فرمائی.
جب کہ محمد نبی آرگنائزنگ سیکریٹری وہ نامہ نگار روزنامہ پاسبان بنگلور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی.
اس موقع پر کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ رائچور کے لیے اقبال منیار سرپرست، سید قبول اللہ حسینی افسر صدر ایڈیٹر روزنامہ آفتاب دکن، محمدرسول نائب صدر عرفان احمد سیکرٹری، سید امتیاز حسینی جوائنٹ سیکرٹری، سید نسیم اشرف آرگنائزنگ سیکرٹری، وحید خان خازن، عبدالنبی بادشا رکن اور کلیم بیگ رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔
اس موقع پر نومنتخب صدر سید قبول الحسینی افسر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہم اردو صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا موقع عطا کیا ہے۔تمام صحافی فیڈریشن کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر علاقائی زبانوں کی طرح اردو صحافیوں کو بھی حکومت کی جانب سے سہولیات ملنے چاہئے۔
سینئر صحافی وہ نائب صدر فیڈریشن محمد رسول نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کی جانب سے کوئی سہولیات نہیں ملتی تو دوسری طرف اردو اخبارات کے مالک اور ذمہ داران بھی اردو صحافیوں کو ماہانہ کوئی امداد نہیں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم ازکم ضلعی سطح کہ اردو صحافیوں کو ماہانہ اخراجات کی شکل میں کچھ نہ کچھ دیا جانا چاہئے۔
اس موقع پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔