ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election مجھے یقین ہے پارٹی مجھے ٹکٹ دے گی، رؤف الدین کچہری والا

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا کو امید ہے کہ ان کی پارٹی بی جے پی انہیں اسمبلی انتخبات 2023 میں قسمت آزمانے کا موقع دے گی۔ وہ پارٹی کے ٹکٹ پر اس مرتبہ انتخابات لڑنے کے لیے پر امید ہیں۔ State Hajj Committee Chairman Hopeful for BJP Ticket

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 8:03 PM IST

Karnataka Assembly Election مجھے یقین ہے پارٹی مجھے ٹکٹ دے گی: رؤف الدین کچہری والا

بیدر: کرناٹک ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے بیدر شہر سے اسمبلی ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ اس مرتبہ انہیں ٹکٹ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 27 برسوں سے بی جے پی پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے مسلسل کام کر رہا ہوں۔ کئی بار مجھے اپنے ہی لوگوں سے ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ ہر پارٹی میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں کوئی بھی پارٹی بری نہیں ہوتی ۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی پارٹی کے قومی و ریاستی اقلیتی قائدین کی موجودگی میں میں نے بیدر شہری اسمبلی حلقے سے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے۔ گزشتہ بار بھی میں نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی۔مجھے یقین ہے کہ پارٹی مجھے میری کارکردگی کی بنیاد پر ٹیکٹ دے گی کیونکہ پارٹی نے جب کبھی جو بھی ذمہ داری مجھے دی ہے میں نے اس کو بخوبی نبھایا ہے۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کا نعرہ ہی ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس تو مجھے اپنی پارٹی پر پورا وشواس ہے کہ پارٹی مجھے اس بار ضرور ٹکٹ دے گی۔میں بھی پارٹی کی امید پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:Chandra Singh over Ticket Issue کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر چندرا سنگھ ناراض

کیا اسمبلی انتخابات میں اس بار بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ دے گی کہ اس سوال پر رؤف الدین کچہری والا نے کہاکہ پارٹی شخصیت اور کام کو دیکھ کر ٹکٹ دیتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ بیدر سے میں ہی بی جے پی کا امیدوار ہوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.