ETV Bharat / state

کرناٹک: پونزی معاملے میں سرمایہ کارو کو پیسے لوٹانے کا اعلان - ہزار کورڑ روپیوں کا چونا

حلال سرمایہ کاری کے نام پر آئی ایم اے پونزی کمپنی کے سرغنہ منصور خان نے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو تقریباً 4 ہزار کورڑ روپیوں کا چونا لگایا تھا۔

کرناٹک: پونزی معاملے میں سرمایہ لوٹانے کا اعلان

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 9:26 PM IST

ریاست کرناٹک کی ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ آئی ایم اے کے سرمایہ کاروں کو ان کی رقم کو لوٹانے کے سلسلے میں 'کلیم فارم' جاری کیا ہے۔

جس کے تحت آئی ایم اے کے متاثرین 'کرناٹک ون'، 'بنگلورو ون'، اور سہوا سندھو پر اپنے کلیم فارم کو سمٹ کر سکتے ہیں۔

دراصل ریاست کرناٹک میں حلال سرمایہ کاری کے نام پر آئی ایم اے پونزی کمپنی کے سرغنہ منصور خان نے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو قریب 4 ہزار کورڑ روپیوں کا چونا لگایا تھا۔

اس معاملے کی جانچ کو ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم اور اس کے بعد سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا۔

اس پورے معاملے میں پونزی کمپنی کے متاثرین کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں متعدد پی آئی ایلز دائر کیے گئے ہیں۔

وہیں اس معاملے کی سماعت جسٹس ابھے اوکا کی سربراہی میں کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں وکلاء کی جانب سے محکمہ ریونیو کے جنرل سکریٹری مہیشور راؤ کو ایک حلف نامہ دیا گیا، حلف نامے میں اطلاع دی گئی کہ 'اس معاملے میں مرکزی حکومت نے مذکورہ پونزی کمپنی کے متاثرین کے آدھار تصدیق کو منظوری دے دی ہے۔'

ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ 'کل آئی ایم اے کے متاثرین کو ان کا سرمایہ لوٹانے کے سلسلے میں "کلیم فارمز" کا یہ اقدام اٹھایا گیا جس کی مدت 25 نومبر سے شروع ہوگی اور 24 دسمبر تک رہےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.