ETV Bharat / state

Hubli violence: ہبلی میں تشدد کے بعد دفعہ 144 نافذ، 40 گرفتار - Karnataka Home Minister Araga Gyanendra's statement on Hubli violence

کرناٹک کے ہبلی شہر میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے 40 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تشدد میں ایک انسپکٹر سمیت بارہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ متاثرہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ Hubli Violence۔

Hubli violence
Hubli violence
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 4:33 PM IST

ہبلی، کرناٹک: کرناٹک کے ہبلی کے پرانے شہر میں تشدد کے بعد دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ یہ تشدد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی قابل اعتراض پوسٹ کے بعد سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں 40 افراد کو پولیس نے اب تک گرفتار کیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر لبو رام نے اتوار کو گرفتاری اور بارہ پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔ Violence in Old Hubli Town۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ کسی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی، جس پر دوسرے لوگوں نے اعتراض کیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کے وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے کہا کہ اس واقعہ میں اولڈ سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سمیت کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ گیانیندر نے کہا 'پولیس افسر کی حالت نازک ہے۔ حملے میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلے سے منصوبہ بند حملہ تھا۔ ہبلی میں شرپسند، دیورا جیون ہلی اور کڈوگنڈہلی جیسے واقعات کو انجام دینا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:

پولیس اسٹیشن کے باہر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والے شخص کی گرفتاری کی مانگ کر رہے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا لیکن ہجوم ہنگامہ کرنے لگا۔ پھر پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں منتشر کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.