اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نظریات کو ماننے والے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ہر 30 جنوری کو گوڈسے کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے اور عام لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ کہ گوڈسے کے نظریات ملک کے لیے کتنے مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایس ڈی پی آئی کارکنان نے گاندھی کے قاتل دیش کے قاتل جیسے نعرے بازی کر تے ہوئے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔