ETV Bharat / state

کسانوں کے تحفظ کے لیے ایس ڈی پی آئی کی 'جاگو کسان' مہم

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے جاگو کسان نامی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نئے ذرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 1:08 PM IST

حالیہ دنوں میں نریندر مودی کی اقتدار والی مرکزی حکومت اور کرناٹک میں یدی یورپا کی اقتدار والی بی جے پی حکومت کی جانب سے زراعت و کسانوں کو لے کر نئے قوانین کو بنایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے جاگو کسان نامی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نئے زرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور ان قوانین کو آزاد بھارت کی تاریخ کا سب سے سیاہ زرعی قانون قرار دیا جارہا ہے۔

جاگو کسان نامی ایک ملک گیر مہم کا آغاز

اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اکرم حسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی جے پی زرعی شعبے کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اکرم حسن نے بتایا کہ نئے زرعی قوانین سے مستقبل میں بہت سے خطرات درپیش ہیں کیونکہ (ایم ایس پی) اقل ترین قیمت خرید کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی، کارپوریٹ کے لیے زرعی شعبے کو بلی کا بکرا بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ زرعی قوانین اس قدر خطرناک ہیں کہ ان کے ذریعے کالابازاری کا دروازہ کھولا جا رہا ہے۔

اکرم حسن نے بتایا کہ اس مہم کے تحت مختلف قسم کے بیداری پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جس سے عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی اور اس کے علاوہ پارٹی کے رہنما و کارکنان کسانوں کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

جاگو کسان مہم
جاگو کسان مہم

واضح رہے کہ زراعت اور کسانوں سے جڑے ان قوانین کے خلاف حال ہی میں کسانوں کی متعدد تنظیموں کی جانب سے کرناٹک کو بند کیا گیا تھا اور کسان بڑی تعداد میں دارالحکومت بنگلور میں جمع ہوئے تھے۔

اس وقت کسانوں کی تنظیم نے مذکورہ قوانین کے خلاف مورچہ کھولا اور بی جے پی حکومت سے ان قوانین کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.