ETV Bharat / state

Karnataka Public Service Exams مسابقتی امتحانات کے حوالہ سے یادگیر میں جائزہ میٹنگ منعقد - یادگیر میں جائزہ میٹنگ منعقد

کرناٹک پبلک سروس کمیشن، گروپ سی کے لیے مسابقتی امتحان 29 اور 30 اپریل کو منعقد ہونے جا رہے ہیں جن میں کل 1252 امیدوار شرکت کررہے ہیں۔

مسابقتی امتحانات کے حوالہ سے یادگیر میں جائزہ میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 7:52 PM IST

Karnataka Public Service Exams: مسابقتی امتحانات کے حوالہ سے یادگیر میں جائزہ میٹنگ منعقد
مسابقتی امتحانات کے حوالہ سے یادگیر میں جائزہ میٹنگ منعقد

یادگیر : کرناٹک پبلک سروس کمیشن کے گروپ سی کے عہدوں کے لیے کنڑ زبان کا مقابلہ جاتی امتحان 29 اور 30 اپریل کو یادگیر شہر کے متعین کردہ مراکز پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ضلع کمشنر کے دفتر ہال میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا کی زیر صدارت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انتظامات کے حوالہ سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ میٹنگ کے دوران کمشنر شرنباسپا نے پبلک سرویس کمیشن امتحان سے متعلق افسران کو ہدایت دی کہ وہ امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ احسن طریقے اور بد دیانتی سے پاک منعقد کرانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔

امتحان ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس میں شمار کنندگان ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محکمہ آبی وسائل میں جونیئر انجینئر (سول) اور جونیئر امتحان انجینئر (مکینیکل) کے عہدوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ یادگیر ضلع کے حوالے سے مذکورہ امتحان کے لیے 4 امتحانی مراکز نامزد کئے گئے ہیں جن میں سٹی گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ پی یو کالج، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ ویمن فرسٹ کلاس کالج شامل ہیں۔ 29 اپریل کو کنڑ زبان کا پہلا سیشن صبح 10 بجے سے 12 بجے تک ہوگا جس میں 439 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے اور 30 اپریل کو پرچہ 1 جنرل نالج صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک منعقد ہوگا۔ پیپر-2 دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک منعقد جس میں کل 1252 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے پولیس کو امتحانی مراکز کی سیکورتی کے لیے وقت سے پہلے ہی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی سفارش کی۔ امتحانی مراکز میں کام کرنے والے افسران کو امتحانی قواعد پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کے تحت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ ضلع کمشنر نے امتحانی مرکز کے ارد گرد 200 میٹر کے علاقے کو محدود قرار دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو تمام امتحانی مراکز میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے، صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اہلکاروں کو صحت کے آلات کے ساتھ ہیلتھ اہلکاروں کو مراکز پر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ امیدواروں کو مقررہ وقت پر امتحانی مرکز میں حاضر ہونے کی بھی تلقین کی گئی۔ میٹنگ کے دوران کہا گیا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون اور کلائی گھڑیوں کے استعمال ممنوع ہے۔ مراکز میں واٹر بوائز کی تقرری منسوخ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے پینے کے پانی کا نظام کمروں اندر اور باہر بھی بہم رکھے جانے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: Second PUC Result پی یو سی سیکنڈ کے نتائج کا اعلان، بنگلور کی تبسم شیخ نے آرٹس میں اول مقام حاصل کیا

جائزہ میٹنگ میں ڈی ڈی پی یو سوامی، ڈی ڈی پی آئی شانتاگوڑا پاٹل، لیڈ کالج پرنسپل سبھاش چندر ، ٹریژری آفیسر ملنگا، کے پی ایس سی نوڈل آفیسر اوماکانت اور امتحان سے متعلق افسران، ریاستی چوکسی اور امتحانات کے چیف سپرنٹنڈنٹ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.