ETV Bharat / state

کرناٹک: مسجد میں جمع ہونے والوں پر پولیس کی کاروائی - section 144

ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی اس کے باوجود مسجد میں نماز کے لیے جمع ہونے پر مصلیان کو پولیس نے پیٹا۔

مسجد میں جمع ہونے والوں پر پولیس کی کاروائی

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 1:18 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے سونور شہر میں واقع مسجد میں ممانعت کے باوجود نماز پڑھنے کے لیے آنے والوں پر پولیس نے کاروائی کی اور انہیں پیٹا۔

مسجد میں جمع ہونے والوں پر پولیس کی کاروائی، ویڈیو

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت ایک ہی جگہ پانچ لوگ اکٹھا نہیں ہوسکتے اس کے باوجود مسجد میں تقریباً 30 افراد نماز کے لیے جمع ہوئے۔

اس بات کی اطلاع جب پولیس کو ملی تو انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے مسجد میں موجود تمام افراد کو پیٹا۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن عوام کی اس طرح کی لاپرواہی سے خدشات پیدا ہوجاتے ہیں اسی لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ایسا کوئی بھی کام نا کریں جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.