ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانفرنس ہال میں پنچایت اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس کی صدارت ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفسر شلپا شرما نے کی۔
اس موقع پر ضلع پنچایت کے صدر بسن گوڑا پاٹل نے افسرس سے کہا 'ضلع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور تمام کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جانا چاہئے اور ضلع کی ترقی کے لیے حکام کا تعاون کرنا ہوگا'۔
انہوں نے کہا 'اسکول میں پینے کے پانی کا نظام اور بیت الخلاء بنائے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ اسکول کے احاطے میں پودے لگائے جائیں، ماحولیاتی تحفظ کے لیے یہ ایک اچھی پہل ہو گی'۔
انہوں نے کہا 'محکمہ زراعت کی جانب سے فصل سروے ایپ کا صحیح انتظام کیا جانا چاہئے، اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے طور پر دیہی علاقوں کی عوام کو جانوروں کی صاف صفائی رکھنے کی تعلیم دینی چاہیے'۔
انہوں نے کہا 'تعلقہ اور ضلع میں قبرستانوں کے زیادہ تر تعمیراتی اور مرمت کے کام مکمل نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی تعمیر نو کا کوئی کام ہوا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
مودی اور راجناتھ کے بیانات میں اتنا تضاد کیوں؟
انہوں نے ہدایت دی کہ اس سے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کر کے مسئلہ حل کیا جائے، اس کے علاوہ محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرے اور محکمہ آیوروید حفاظتی ٹیکے فراہم کرے، اور آنگن واڑی کارکنوں اور آ شا ورکرکز کے ذریعے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بارے میں معلومات پہنچائی جائیں'۔
اس موقع پر پر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شلپا شرما، ضلع پنچایت کی نائب صدر گر جما، سداشیواپا اور شیولنگپا کے علاوہ دیگر ضلع پنچایت کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔