شہر یادگیر کی فعال عوامی تنظیم 'کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی' کے صدر ذاکر پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'محکمہ بلدیہ کے اعلی ذمہ داران کو آج کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کی جانب سے ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے'۔
اس میں کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 'نالوں میں کچرا جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوتی ہے۔'
مچھروں کی زیادتی سے صحت پر کافی اثر پڑ رہا ہے اسی لیے ہم نے محکمہ بلدیہ سے شہر کے تمام نالوں کی صفائی اور شہر میں مچھروں کے خاتمہ کے لیے موثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران نے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔
اس موقع پر ذاکر پٹیل، محمد جاوید، محمد اکرام الدین، محمد حنیف شیخ، اور دیگر کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔