کرناٹک مائناریٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین مختار حسین پٹھان نے بتایا کہ کارپوریشن کو جاریہ سال 145 کروڑ روپئے منظور ہوئے تھے جبکہ اب تک 105 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس رقم سے 23 ہزار اقلیتی خواتین کو روزگار سے منسلک کرنے کے لیے 23 کروڑ مختص کئے گئے اور ایک خاتون کو فی کس 10 ہزار روپئے قرض منظور کیا گیا، جس میں 2 ہزار روپئے سبسڈی دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے طلبا کو بھی ایجوکیشنل لون دیا جارہا ہے اور شادی بھاگیہ کے تحت لڑکی کے والدین کو بھی مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔
مختار حسین پٹھان نے مزید کہا گلبرگہ ضلع میں قرض کےلیے آن لائن داخل کی گئی درخواستوں میں سے 41 فیصد امیدواروں کے قرضہ جات منظور کئے گئے اور انہیں 5.4 روپئے کے قرضہ جات دیئے گھے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مزید درخواستیں داخل کرنے کی اپیل کی۔ قرض کےلیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی۔