مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی خطیب امام مسجد شاہ علی مرزا یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لا ک ڈاؤن کی وجہ سے اجتماعی عبادتوں پر پابندیاں ہیں اور حکومت کے قوانین کی پاسداری کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔
اس لئے جو دو تین احباب مسجد نماز کے لیے جارہے ہیں انہی میں سے ایک آدمی مسجد میں اعتکاف بیٹھے جائے تو بہتر ہے۔اور پورے محلے سے ایک بھی آدمی اعتکاف میں بیٹھتا ہے تو سنت ادا ہو جاتی ہے۔
انہوں نے خواتین سے متعلق کہا کہ خواتین حسب معمول گھروں میں ہی اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں۔مولانا مفتی سمیع الدین نے مزید کہا کہ مرد حضرات کا گھروں میں اعتکاف بیٹھنا جائز نہیں۔
البتہ طاق راتوں میں گھروں میں ہی عبادت کرتے ہوئے اللہ سے قرب حاصل کر سکتے ہیں۔