ریاست کرناٹک میں کووڈ 19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے 14 دن کے لئے لاک ڈاون نافذ کر نے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے تمام کابینی وزرا، کووڈ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین، ہیلتھ اور پولیس افسران کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ کرنے کے بعد فیصلہ لیا ہےکہ ریاست میں دو ہفتوں کا لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔
اس دوران انہوں نے لاک ڈاون نافذ کیے جانے کی تفصیلات پیش کر تے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں نائٹ کرفیو اور جنتا کرفیو نافذ کیے جانے کے باوجود ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال قابو میں نہیں آئی ہے۔ اس لئے دو ہفتوں کا مکمل لاک ڈاون نافذ کر نے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔ اس دوران 10 مئی سے 24 مئی کی صبح 6 بجے تک ریاست میں لاک ڈاون نافذ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران اسکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹس اور ریسٹورنٹس، سنیما ہال، شاپنگ ہال، جیمس، پارک، بس کی سروس معطل رہیں گی۔
ساتھ میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر پابندی عائد رہے گی۔ بغیر پاس کے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس دوران دوھ، ترکاری، پھل، مچھلی، گوشت کی دکان صبح 6 سے لیکر 10 بجے تک یعنی صرف چار گھنٹوں کے لئے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ بینک، پوسٹ آفس، اے ٹی ایم، پٹرول پمپ، ٹریجری آفس کھلی رہے گی۔ غیر ضروری باہر گھومنے والوں پر سخت قانوں کارروائی کی جائے گی۔