رام نائک نے کہا کہ کوارنٹائن سینٹر میں بھرتی لوگوں کو بہتر کھانا نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات بھی انہیں صحیح طور پر مہیا نہیں کرائی جا رہی ہے۔
انہوں نے تعلقہ ہیلتھ آفیسر اور تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ کوارنٹائن سینٹر میں داخل لوگوں کو تیل، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر ضروریات کی چیزیں فراہم کی جائیں جبکہ انہوں نے چھوٹے بچوں کو بسکٹ اور دودھ دینے کی بات بھی کہی۔
اس بابت ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی (شورا پور) کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ سرکاری محکمہ کے عہدیداران عوام کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جبکہ ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو اعتماد میں لے کر اپنا کام انجام دیں۔