تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، اسے دو مہینے سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔
اس درمیان پورے ملک کے لوگوں نے مل کر حکومت کا ساتھ دیا اور اور بڑی پریشانیوں اور مصیبتوں کا سامنا کر کے عظیم قربانیاں پیش کیں۔
خصوصی مسلم سماج نے رمضان المبارک جیسے مقدس اور بابرکت مہینے میں کثیر، اجتماعی جماعت کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے سے اجتناب کیا۔
یہاں تک کہ عید الفطر کی نماز مسجد و عید گاہ میں ادا کرنے سے پرہیز کیا۔ عبادتوں کے ساتھ ساتھ سحر اور افطار اپنے گھروں میں ہی ایک ماہ تک کرتے رہے۔ مسلمانوں کے اس عظیم قربانی کو ملک میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر بیت المال یادگیر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سے مساجد میں اجتماعیت کے ساتھ باجماعت نعت نماز ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جو احتیاطی اقدامات کرنے کے ہدایات دی گئی ہیں اس پر عمل کریں۔
اللہ تبارک و تعالی سے خاص کر اس کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اور اس کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کریں.