ETV Bharat / state

Verdict in Karnataka Hijab Case Today: حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ آج - کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب معاملے پر سماعت

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی Hijab Ban in Karnataka Educational Institutes کے خلاف عرضی پر سماعت کے بعد آج 15 مارچ کو کرناٹک ہائی کورٹ فیصلہ سُنائے گی۔

Karnataka Hijab Row
Karnataka Hijab Row
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 7:25 PM IST

Updated : Mar 15, 2022, 7:24 AM IST

چند ماہ قبل کرناٹک کے اسکول و کالجز میں باحجاب طالبات کو کیمپس میں داخلہ نہ دینے کے معاملے پر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی جس پر تقریباً دو ہفتوں تک سماعت ہوئی اور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ Judgement on Karnataka Hijab Row اس معاملے میں عدالت آج 15 مارچ کو حجاب معاملے پر فیصلہ سُنائے گی۔

  • کیا ہے پورا معاملہ
  1. 31 دسمبر 2021: اڈوپی کے گورنمنٹ پی یو کالج میں حجاب پہنی ہوئیں 6 لڑکیوں کو کلاس میں آنے سے روک دیا گیا۔ جس کے بعد کالج کے باہر مظاہرے شروع ہو گئے۔
  2. 19 جنوری 2022: کالج انتظامیہ نے طالبات، ان کے والدین اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
  3. 26 جنوری 2022: دوبارہ میٹنگ ہوئی۔ اُڈوپی کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے کہا کہ جو طالبات حجاب کے بغیر نہیں آسکتی انہیں آن لائن پڑھنا چاہیے۔
  4. 27 جنوری 2022: طالبات نے آن لائن کلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
  5. 2 فروری 2022: اُڈوپی کے کنڈا پور علاقے میں واقع سرکاری کالج میں بھی حجاب کا تنازعہ گرم ہوگیا۔
  6. 3 فروری 2022: کنڈا پور کے گورنمنٹ پی یو کالج میں حجاب پہننے والی لڑکیوں کو روک دیا گیا۔
  7. 5 فروری 2022: راہل گاندھی حجاب پہننے والی طالبات کی حمایت میں سامنے آئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'تعلیم کے راستے میں حجاب لا کر بھارت کی بیٹیوں کا مستقبل چھینا جا رہا ہے۔
  8. 8 فروری 2022: کرناٹک میں کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
  9. شیموگہ سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں کالج کے ایک طالب علم کو ترنگے کے کھمبے پر بھگوا جھنڈا لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
  10. کئی مقامات سے پتھراؤ کی بھی اطلاعات تھیں جب کہ منڈیا میں برقعہ پوش طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ اس کے سامنے بھگوا شال اور مفلر پہنے طلبہ نے جے شری رام کے نعرے لگائے.

Last Updated : Mar 15, 2022, 7:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.