کرناٹک ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ، آج صبح تقریباً 10.30 بجے حجاب کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ قبل ازیں عدالت نے گزشتہ 25 فروری کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ Karnataka High Court, which concluded hearing the Hijab row on Feb 25, is likely to pronounce its verdict on Tuesday at 10:30 am.
ہائی کورٹ کی مکمل بنچ جس نے حجاب کیس میں سماعت مکمل کرلی ہے، امکان ہے کہ آج صبح اپنا فیصلہ سنائے گی۔ کلاس رومس میں حجاب پہننے پر اصرار کرنے والی اڈپی پری یونیورسٹی کی طالبات کا مطالبہ اس وقت تنازعہ میں تبدیل ہوگیا تھا جب بعض ہندو طلبا نے زعفرانی شال اوڑھنا شروع کیا تھا جس کے بعد یہ مسئلہ ریاست کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا، ریاستی حکومت نے یونیفارم کے اصول پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا تھا۔
اڈپی کی طالبات کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا نے بتایا کہ یہ معاملہ منگل کو سیریل نمبر 1 کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے اور عدالت صبح 10.30 بجے سے فیصلہ کا اہم حصہ سناسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
طالبات نے عرضی داخل کی تھی کہ انہیں اسکول یونیفارم کے ساتھ کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت دی جائے، کیونکہ حجاب ان کے مذہب کا حصہ ہے۔