حکومت کرناٹک نے ہمسایہ ریاست کیرالہ میں زیکا وائرس کا انفیکشن پائے جانے کے بعد اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
ریاستی صحت کے کمشنر تریلوک چندرا کی جانب سے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مانسون کے موسم میں ایڈیز مچھر کثیرتعدادمیں پیداہوتے ہیں اور یہی زیکا وائرس کاسبب بنتے ہیں، لہذا تمام دیہی اور شہری علاقوں میں ان پر قابو پانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو: سنٹرل کرائم برانچ کے آٹھ مقامات پر چھاپے
انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ایڈیز مچھروں کی افزائش کوروکنے کے لئے گھروں کے آس پاس پڑے کچروں کو ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔رہنما خطوط کے مطابق افسران کو ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں، دیہی اور شہری وارڈوں میں ایڈیز لاروا کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔
مشتبہ معاملات سے جڑے نمونے اکٹھا کرنے اور انہیں جانچ کے لئے بنگلور واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کو بھیجنے کی صلاح دی گئی ہے۔
چندرانے کہا کہ بخار، چکتے، جوڑوں میں درد اورآنکھوں میں جلن زیکا وائرس کی علامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں زیکاوائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آںے کے بعد سرحدی اضلاع چامراج نگر، جنوبی کنڑ اوراڈپی میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔اس درمیان، انتظامیہ نے دوسری ریاستوں سے کرناٹک آںے والے لوگوں کو اپنے ساتھ منفی رپورٹ رکھنا لازمی قراردے دیا ہے۔
یواین آئی