ETV Bharat / state

Indira Canteens Will Be Relaunched اندرا کینٹنس کودوبارہ شروع کیا جائیگا: وزیراعلیٰ سدا رامیہ - relaunch Indira Canteens IN KARNATAKA

کرنا ٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ بنگلور شہر میں کم از کم 250 اندرا کینٹین شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، تاکہ ہر وارڈ میں ایک اندرا کینٹین قائم ہو۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایاکہ اندرا کینٹین کے مینو میں تبدیلی لائی جائیگی لیکن قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

اندرا کینٹنس کوپھرسے شروع کیا جائیگا: وزیراعلیٰ سدا رامیہ

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 7:52 PM IST

اندرا کینٹنس کوپھرسے شروع کیا جائیگا: وزیراعلیٰ سدا رامیہ

بنگلور: وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے اس سلسلہ میں وزراء اور اعلیٰ افسران سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں اندرا کینٹین سے متعلق بات چیت کی گئی، میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ سدارامیا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ بنگلور شہر میں کم از کم 250 اندرا کینٹین شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، تاکہ ہر وارڈ میں ایک اندرا کینٹین قائم ہو۔وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ اندرا کینٹین کے مینو میں تبدیلی لائی جائیگی لیکن قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس سے پہلے اندرا کینٹین کے اخراجات کو 70% BBMP اور 30% حکومت ادا کرتی تھی، لیکن اب یہ طے ہے کہ بی بی ایم پی اور حکومت 50 فیصد اخراجات ادا کرے گی۔بنگلور کے علاوہ اندرا کینٹین، 20% تک کے اخراجات حکومت اور 30% شہر کے میونسپل ادا کرے گی۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریاست میں ان جگہوں کی فہرست فراہم کریں جہاں نئی ​​اندرا کینٹین شروع کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Congress Govt کانگریس کے اقتدار میں عوام خوف سے آزاد رہیں گے، کرناٹک وزیراعلی

وزیراعلی سدارامیہ نے کہا کہ اندرا کینٹین کے مینو میں تبدیلی کی جائےگی اور افسران کو کینٹینوں کی کوالٹی، مقدار اور صفائی کو بہتر رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ قیمتوں پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا کینٹین اسکیم کو ٹینڈر کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.