ETV Bharat / state

کرناٹک حکومت ناکام ہوچکی ہے: شرنا بسپا

'ریاستی حکومت کی جانب سے پریشان حال کسانوں کو ابھی تک کوئی امداد نہیں دی گئی ہے۔'

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:30 PM IST

کرناٹک حکومت ناکام ہوچکی ہے: شرنا بسپا
کرناٹک حکومت ناکام ہوچکی ہے: شرنا بسپا

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیرتعلقہ شاہ پور کے رکن اسمبلی شرنا بسپا درشنا پور نے اپنے دورے یادگیر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں کرناٹک حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات کےتحت اشیاء کی خریدو فروخت کی بدعنوانی میں ریاستی حکومت ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو قابو پانے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جن چیزوں کی خریدی کی گئی ہے ان کی خریدی اور قیمت خرید میں زمین آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت نے عام آدمی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے جہاں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، وہی مکانات بھی منہدم ہوئے ہیں۔ مگر ریاستی حکومت کی جانب سے پریشان حال کسانوں کو ابھی تک کوئی امداد نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں عوام کورونا وائرس اور بےروزگاری جیسے مسائل سے بے حد پریشان ہے۔ریاست میں اس برس ہونے والے گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کو انہوں نے یقینی بتاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گرام پنچایتوں میں کانگریس پارٹی بہترین مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:'تلگو ریاستوں کے درمیان پانی کے مسئلہ کو حل کیاجائے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.