ETV Bharat / state

کرناٹک میں سیلاب جیسی صورتحال، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ - وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ

کرناٹک میں سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے حالات انتہائی ابتر ہے۔ سب سے زیادہ ضلع گلبرگہ شدید بارش سے متاثر ہوا ہے۔

Karnataka Flood Situation Remains Grim After Continuous Heavy Rain
کرناٹک میں سیلاب جیسی صورتحال، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 3:17 AM IST

پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں دریائے بھیما پر بنے ویر اور اجینی ذخائر آب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ریاست کرناٹک میں حالات انتہائی ابتر ہوگئے جبکہ امکان ہے کہ پانی کی سطح میں مزید اضافہ کی وجہ سے دریائے بھیما سے 7 لاکھ کیوزک پانی چھوڑا جاسکتا ہے جس سے تقریباً ایک سے زائد دیہات متاثر ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں شدید بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سے فون پر بات کی اور ریاست کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بی ایس ایدورپا کو مرکزی حکومت کی جانب سے بچاؤ و راحت کاری اقدامات میں ہرممکن مدد کرنے کا تیقن دیا۔

وزیراعظم مودی نے متاثرین سے اظہار یگانگت کا اظہار کیا اور جانی مالی نقصان پر افسوس بھی ظاہر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.