ETV Bharat / state

کرناٹک: ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد کی تقسیم

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 12:42 PM IST

بیدر میں گاندھی نگر میں واقع جمعیت علمائے ہند ٹیلرنگ سنٹر سے خواتین کی ایک بیچ نے ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد 24 لڑکیوں کو سند دی گئی، یہ لڑکیاں ٹیلرنگ کے علاوہ مہندی ڈیزائن کے ساتھ بنیادی دینی تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی۔

کرناٹک :ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد کی تقسیم

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جمعیت علمائے ہند شاخ بیدر کی جانب سے کئی فلاحی اور رفاہی کام کیے جا رہے ہیں۔ خواتین میں علم دین کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے جس کے تحت شہر میں ایسے کی ٹیلرنگ سنٹرز چلائے جا رہے ہیں جہاں پر کئی خواتین اور لڑکیاں فنی تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔جس کی وجہ سے اب تک 300 سے زائد بچیوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا گیا ہے۔

گاندھی نگر میں واقع جمعیت علمائے ٹیلرنگ سنٹر سے خواتین کی ایک بیچ نے اپنی ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد 24 لڑکیوں کو سند دی گئی، یہ لڑکیاں ٹیلرنگ کے علاوہ مہندی ڈیزائن کے ساتھ بنیادی دینی تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی۔مولانا مفتی غلام یزدانی رشادی کی نگرانی میں علماء کرام اور مہمان خصوصی کے ہاتھوں ان کامیاب لڑکیوں کو اسناد تقسیم کئے گئےاس موقع پر جمیعت علمائے ہند کی جانب سے چلائے جارہے ٹیلرنگ سنٹر میں کامیاب ہوئی لڑکیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے ہند شاخ بیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم لوگ فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی مستفید ہوئے ہیں جس کے لئے ہم تمام علمائے کرام اور ہمارے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.