سوامی وینو گوپال سوامی ویویکانندا آشرم یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت ٹرین اور بسوں کو شروع کر رہی ہے مگر بچوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل کے بارے میں حکومت فکرمند نہیں ہے۔'
بچوں کے سالانہ دسویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں کافی تناؤ دیکھا جا رہا ہے انہوں نے ریاستی حکومت کرناٹکا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بسوں میں اور کاروباری لوگوں پر سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دے کر کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی ہے اسی طرح دسویں جماعت کے امتحانات بھی سماجی دوری اور ایک بنچ پر ایک ہی طالب علم کو بٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے امتحانات منعقد کریں۔
سوامی جی نے کہا کہ 'طلبہ وطالبات کے امتحان کے لیے شہر میں کئی اسکول اور کالج موجود ہے جہاں پر آسانی سے بچوں کو دور دور فاصلے پر بٹھا کر امتحان لکھوایا جاسکتا ہے۔'
انہوں نے ریاستی وزیر تعلیم سوریش کمارسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ریاست کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرائے جائے۔