بی ایس یدیورپا نے 2 اگست کی رات دیر گئے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی کہ وہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
یدیورپا نے مختصر ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں لیکن ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں شریک کرایا گیا جہاں علاج جاری ہے‘۔
انہوں نے ان تمام لوگوں سے کورنٹائن ہوجانے یا محتاط رہنے کی درخواست کی جو ان سے رابطے میں تھے اور کوویڈ کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ خود بھی متعدد مرتبہ کورنٹائن ہوچکے ہیں جبکہ کئی مرتبہ ان کے دفتر یا رہائش گاہ کے عملے کے ارکان کا کورونا ٹسٹ بھی مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد ان کے مکان اور دفتر کو سنیٹائز بھی کیا گیا تھا۔