ETV Bharat / state

Karnataka Budget وزیراعلیٰ بومائی کی جانب سے ریاستی بجیٹ پیش کیا گیا - کرناٹک کےوزیراعلی بومائی نے بجٹ 2023 2024 پیش کیا

بومائی نے کہا کہ برسر اقتدار بی جے پی حکومت کی جانب سے آج 2023-24 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ کو فارم سے متعلق سرگرمیوں کے لیے بہتر مانا جارہا ہے جس کے تحت اس سال 30 لاکھ سے زیادہ کسانوں میں 25,000 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ بومائی کی جانب سے ریاستی بجیٹ پیش کیا گیا

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 5:11 PM IST

بنگلور: الیکشن ائیئر کسانوں کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے،کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے آج جمعہ کو کسانوں کو دیئے جانے والے سود سے پاک قلیل مدتی قرض کی حد کو 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بومائی نے کہا کہ برسر اقتدار بی جے پی حکومت کی جانب سے آج 2023-24 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ یہ فارم سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے ضروری تیاری کے لیے پریشانی سے پاک اور ضرورت پر مبنی قرض کی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 30 لاکھ سے زیادہ کسانوں میں 25,000 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا جائے گا۔

بومئی نے کہا کہ حکومت نے 'کسان کریڈٹ کارڈ' رکھنے والوں کے لیے ایک نئی اسکیم 'بھو سری' کے تحت سال 2023-24 میں 10,000 روپے کی اضافی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید بتایا کہ اس سے کسانوں کو ضرورت کے وقت بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی اشیاء کی خریداری میں آسانی ہوگی۔ ریاست 2500 روپے اور نابارڈ (نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی) 7500 روپے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے تقریباً 50 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔یاد رہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات اپریل مئی کے دوران ہونے کی امید ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں 'شرما شکتی' اسکیم کا بھی اعلان کیا ہے، جو براہ راست فائدہ کی منتقلی (DBT) کے ذریعے بے زمین خواتین کھیت مزدوروں کو ہر ماہ 500 روپے فی سر کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

ہائی اسکولوں سے فارغ التحصیل ہونے والے تمام بچوں کو اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانے کے مقصد سے، انہوں نے 'سی ایم ودیا شکتی اسکیم' کے تحت سرکاری پری یونیورسٹی اور سرکاری ڈگری کالجوں میں مفت تعلیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ریاست کے آٹھ لاکھ طلباء کو فائدہ حاصل ہوگا۔ وایراعلی نے بتایا کہ ریاست میں پہلی بار، کووڈ وبائی مرض کے بعد، محصولات کی وصولیوں میں 402 کروڑ روپے کے محصولات کے اخراجات سے زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بومئی نے کہا کہ یہ ایک ریونیو سرپلس بجٹ ہے۔

مزید پڑھیں:Jan Sankalp Yatra بیدر میں بی جے پی کی جن سنکلپ یاترا

کرناٹک بجٹ 2023 کی چند اہم موضوعات: کسانوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض، گھر بنانے والوں کو فی کس 500 روپے کی گرانٹ ملے گی، اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے مفت بس پاس، کسان کارڈ والے کسانوں کے لیے ’بھو سری‘ اسکیم 50 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچاے گا، جل ندھی NREGA کے تحت ایک نئی اسکیم زمینی پانی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی، معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم، رام نگر میں تعمیر کیا جائے گا رام مندر جس کے لیے 1,000 کروڑ روپے دیے جائیں گے، قحط زدہ علاقوں میں کنویں ڈیم بنانے کے لیے 75 کروڑ روپے، بنگلورو میں ٹریفک کنٹرول اسکیم کے لیے 150 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے اور آشا ورکرس کے اعزازیہ میں 1000 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.