ETV Bharat / state

کرناٹک میں پولیس کو ریٹائرڈ انجینئر کے گھر سے پانچ کنکال برآمد - چتردرگا کے جیل روڈ

Karnataka Chitradurga: کرناٹک کے چتردرگا شہر میں ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک گھر سے پانچ افراد کے کنکال ملے ہیں جو کچھ برسوں سے ویران پڑا تھا، جس کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی۔

Karnataka Chitradurga
کرناٹک میں پولیس کو ریٹائرڈ انجینئر کے گھر سے پانچ کنکال برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 12:32 PM IST

بنگلورو: چتردرگا کے جیل روڈ پر ایک گھر کے اندر سے پولیس کو پانچ افراد کے کنکال ملے ہیں۔ خبر کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی انیل کمار موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ فارنسک ٹیم اور دیگر حکام نے جائے واقعہ کا دورہ کیا اور نمونے اکٹھے کئے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس کو ایک کھوپڑی کے بارے میں اطلاع ملی جو ایک گھر کے سامنے نظر آئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور موت کی وجہ کیا ہے۔

غور طلب ہو کہ یہ مکان جگن ناتھ ریڈی کا تھا جو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایک ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینئر تھے۔ وہ اپنی بیوی پریماکا اور بیٹی تروینی اور بیٹوں کرشنا ریڈی اور نریندر ریڈی کے ساتھ رہتے تھے۔ علاقہ کے مکینوں کے مطابق جگناتھ ریڈی کی عمر تقریباً 80 سال تھی اور ان کے کسی بچے کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ پڑوسیوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ مشکل سے ہی کسی سے بات کرتے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گزشتہ تین سالوں سے اس گھر کے کسی فرد کو نہیں دیکھا۔

کتے گھر سے کھوپڑی نکال لائے: واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کچھ لوگوں نے گھر کے دروازے پر ایک کھوپڑی دیکھی جو جزوی طور پر کھلی ہوئی تھی۔ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد پولیس کو پانچ جزوی طور پر بوسیدہ لاشیں ملی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شاید دروازہ چوروں نے کھولا ہوگا اور گلی کے کتے اس سے داخل ہو کر کھوپڑی کو گھر سے باہر لے آئے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھر میں 2019 کا کیلنڈر ملا: پولیس نے پون کمار کی شکایت لی ہے، جو جنگنتھ ریڈی کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی سالوں سے جگناتھ ریڈی کے ساتھ رابطے میں نہیں تھا۔ انہیں شبہ ہے کہ یہ کنکال جگن ناتھ اور ان کے خاندان کے ہو سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ نے موت کی وجہ پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے اور پولیس سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کنکالوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں فارنسک معائنہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.