یادگیر : ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی سڑکیں بارش کی وجہ سے بے حد خراب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر بائی پاس روڈ جہاں سے شاہ پور، شورا پور، واڑی، اور چتاپور کو جوڑنے والی اس سڑک پر جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات پیش آ رہی ہے.
بڑے گاڑیوں کی مسلسل آمد رفت کی وجہ سے یہ سڑک کافی مصروف رہتی ہے باوجود اس کے یہاں سے گزرنا ان دنوں کافی مشکلات بھرا کام ہے۔ خاص کر ٹوویلر پر جانے والے لوگوں کے لئے یہ سڑک کافی مشکل کا باعث بن رہی ہے۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بائی پاس سڑک جو شہر کے منی ودھان سبھا کو جاتی ہے اور یہ بائی پاس سڑک کی تعلقہ جات کی سڑکوں کو جوڑتی ہے باوجود اس کے سڑک پر گہرے گڑھے ہونے کی وجہ سے لوگوں کو یہاں سے گزرنے کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ اس سڑک پر آئے دن کئی حادثے پیش آتے ہیں۔ جبکہ کئی لوگوں کو گرنے کی وجہ سے فریکچر بھی ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔: Kabul Evacuation: ایئر انڈیا 78 مسافروں کے ساتھ دہلی پہنچا
مقامی باشندوں اور راہگیروں نے متعلقہ ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس روڈ کو درست کیا جائے۔