ETV Bharat / state

کرناٹک میں بس ہڑتال تیسرے دن ختم

جمعہ کی ہڑتال کے سبب اتوار کو اکثر مسافروں نے بس اسٹیشن کا رخ نہیں کیا لیکن ناگزیر سفر کرنے والے مسافرین سینکڑوں کی تعداد میں رات بھر بس اسٹیشن میں ہی انتظار کر تے دیکھے گئے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 9:17 PM IST

Karnataka bus strike ends on third day
کرناٹک میں بس ہڑتال تیسرے دن ختم

کرناٹک میں جاری بس ہڑتال تین دن بعد ختم ہوگئی۔ کرناٹک میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کی حیثیت کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے این ای کے آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے ہو رہی ہڑتال آج ختم ہوگئی۔

کرناٹک میں بس ہڑتال تیسرے دن ختم

آج بھی گلبرگہ کے ایس آر ٹی بس اسٹینڈ میں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔ جس کے سبب تیسرے دن بھی کوئی بس سڑک پر نظر نہیں آئی۔

جمعہ کی ہڑتال کے سبب اتوار کو اکثر مسافروں نے بس اسٹیشن کا رخ نہیں کیا لیکن ناگزیر سفر کرنے والے مسافرین سینکڑوں کی تعداد میں رات بھر بس اسٹیشن میں ہی انتظار کر تے دیکھے گئے۔

این ای کے آر ٹی سی میں جملہ 19000 ملازمین ہیں اور 4600 بسیں ہیں، تین دنوں سے بس ہڑتال کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج کرناٹک حکومت کی جانب سے کے یس آر ٹی ملازمین کے کل 12 مطالبات میں سے 8 مطالبات کو پورا کرنے کا بھروسہ دینے پر آج شام 7.30 بجے بس ہڑتال کو واپس لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.