ETV Bharat / state

Karnataka Waqf Board کانگریس حکومت نے بی جے پی کے نامزد وقف بورڈ ممبران کو برخاست کیا - چیئرمین مولانا این کے محمد شفیع سعدی

ریاست میں کانگریس کی نو منتخب حکومت نے وقف بورڈ کے چیئرمین مولانا این کے محمد شفیع سعدی کی نامزدگی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے فیصلے کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔

کانگریس حکومت نے بی جے پی کے نامزد وقف بورڈ ممبران کو برخاست کیا

author img

By

Published : May 25, 2023, 2:31 PM IST

کانگریس حکومت نے بی جے پی کے نامزد وقف بورڈ ممبران کو برخاست کیا

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں کانگریس کی نگرانی والی حکومت نے ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین مولانا این کے محمد شفیع سعدی کی نامزدگی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ شفیع سعدی سمیت چار ارکان کی نامزدگی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے میر اظہر حسین، جی یعقوب اور آئی اے ایس افسر زہرہ نسیم کے ناموں کو منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کرناٹک بی جے پی کے سابق سیکریٹری اور کانگریس کے موجودہ رہنما آصف سیٹھ نے کہا کہ شفیع سعدی اصل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اہم حامی ہیں لیکن کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس کی نئی حکومت سے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ اور 5 وزراء کے لیے قلمدانوں کی مانگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Speaker یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب

یاد رہے کہ آصف سیٹھ نے سوال کیا کہ شفیع سعدی نے یہی مانگ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے کیوں نہیں کی؟ اور کیا انتخابات کے دوران انہوں نے کانگریس کی حمایت کی؟ آصف ایٹھ نے آر ایس ایس و جلبی جے پی کے لیڑر انور مانیپاڈی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل اشفیع سعدی نے الیکشنز میں بی جے پی کو مسلمانوں کو ووٹ دلوانے کا کام کیا ہے۔ کرناٹک بی جے پی کے سابق سیکریٹری اور کانگریس کے موجودہ رہنما آصف سیٹھ کے مطابق اس معاملے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ وقف بورڈ کے لیے کام کرنا ہے جو لوگ بھی آئیں گے وہ اپنی ذمہ داری اچھی طرح سے نبھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.