ETV Bharat / state

ڈاکٹروں کی عوام سے کووڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل - واقع برمس ہسپتال

Doctor Advised On Covid ضلع بیدر میں واقع برمس ہسپتال کے ڈسٹرکٹ سرجن مہیش بردار نے عوام سے کووڈ سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر سے اس بیمار سے محفوظ رہ جا سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کی عوام سے کووڈ سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 12:13 PM IST

ڈاکٹروں کی عوام سے کووڈ سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع برمس ہسپتال کے ڈسٹرکٹ سرجن مہیش بردار نے عوام سے کووڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر سے اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ سردی بخار کھانسی پر فورا ماسک پہن کر کام کریں۔ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر مہیش بردار نے کہاکہ اگر کوئی کھانسی، نزلہ اور بخار میں مبتلا اسپتال آتے ہیں تو انہیں لازمی طور پر کووڈ ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ضلع بھر میں سردی کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ کورونا کے تبدیل شدہ تناؤ کی وجہ سے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کھانسی، نزلہ، دمہ اور زکام کے بخار میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کووڈ ویرینٹ سے احتیاط کریں اور ہرگز نہ گھبرائیں، ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ

انہوں نے کہا کہ کھانسی، نزلہ، زکام بخار میں مبتلا افراد کو فوری طور پر ہسپتال جا کر طبی جانچ کرانی چاہیے۔ خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی طبعیت خراب ہونے پر فورا ہسپتال لے جائیں اور طبی جانچ کرائیں۔ ڈاکٹر مہیش نے مزید کہاکہ لوگوں کو بھیڑ بھاڑ میں جانے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسکول اور کالج انتظامیہ سے کہا کہ گارجین کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں اس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.