ETV Bharat / state

دلت نمائندگی کیلئے ریاستی وزیر رحیم خان سے درخواست - etv bharat urdu news

دلت نمائندگی کے لیے کرناٹک ریاستی وزیر رحیم خان سے درخواست کی گئی ہے کہ جب کرناٹک میں کانگریس ​​حکومت وجود میں آئی اس کے بعد کئی زمروں کے لوگوں کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ لیکن دلت برادری کو اب تک نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔ اس لیے دلت سماج کو بھی نمائندگی دی جانی چاہیے۔ Request to state minister Rahim Khan for Dalit representation

دلت نمائندگی کے لیے ریاستی وزیر رحیم خان سے درخواست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 11:35 AM IST

بیدر: بیدر کی دلت تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ‏(BUDA) میں دلت برادری کو نمائندگی دی جائے۔ یونین رہنماؤں نے اس سلسلہ میں ریاستی وزیر بلدیہ و حج رکن اسمبلی بیدر رحیم خان کو ایک یاداشت پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ریاست میں نئی ​​حکومت کے وجود میں آنے کے بعد دیگر زمروں کے لوگوں کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ تاہم دلت برادری کو اب تک نمائندگی نہیں ملی ہے۔ اس لیے اس سماج کے لیڈر بابو راؤ پاسوان کو ترجیح دی جانی چاہیے اور انہیں بیدر اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بنایا جائے۔ پاسوان کئی سالوں سے دلت طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ ضلع کانگریس پارٹی میں سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اگر پاسوان کو بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا جاتا ہے تو یہ فیصلہ دلت سماج کی نمائندگی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Reservation to Dalit and Muslim Women دلت اور مسلم خواتین کو اضافی ریزرویشن دیا جائے، ابو عاصم اعظمی

اس یاداشت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کو مدد ملے گی۔ اس موقع پر بھارتیہ بھیم سینا کے قومی نائب صدر اشوک، دلت سنگھرش سمیتی کے ضلع کوآرڈینیٹر شیو کمار، دلت سینا کے ضلع صدر سری راؤ، آئین تحفظ کمیٹی کے جنرل سکریٹری انیل کمار، کرناٹک دلت دفاعی فورم کے ضلع صدر امباداس گائکواڑ، بھارتیہ جے بھیم دلت کوآرڈینیٹر کنونشن، دلت سینا کے ضلعی صدر، ودیارتھی پریشد کے ضلع آرگنائزر سندیپ، نیشنل دلت بریگیڈ کے بانی اویناش، پرجا شکتی سمیتی کے ضلع صدر سائی سندھے، کرناٹک کولی لیبر یونین کے بانی صدر رمیش پاسوان، بھارتیہ اسٹوڈنٹ یونین کے ضلع صدر پردیپ ناٹیکر اور نوجوان لیڈر پون و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.