ETV Bharat / state

کرناٹک اسمبلی کے ضمنی انتخابات مؤخر - elections delayed

سپریم کورٹ میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین کی اسمبلی کی عرضی زیرالتوا ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن 15اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

کرناٹک اسمبلی کے ضمنی انتخابات مؤخر
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 7:02 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:11 AM IST

ان نااہل قرار دیئے گئے اراکین اسمبلی سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کمیشن نے ان ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامندی ظاہر کی۔ جج این وی رمن،جج سنجیو کھنہ اور جج کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 22اکتوبر مقرر کی ہے۔
خیال رہے کہ کمیشن نے سنیچر کو مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 18ریاستوں کی 64اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ کرانے کا اعلان کیا تھا۔
کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر نے17باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔ ان 17اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھی اس معاملہ میں فریق بنانے کی عدالت سے اپیل کی تھی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں شروع میں دلیل دی تھی کہ اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ نااہل قرار دینے کی وجہ سے سیٹیں خالی ہوئی ہیں۔ اس لئے ان سیٹوں پر الیکشن ہونا چاہئے اور اس پر روک نہیں لگنی چاہئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.