ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنگلور سے آنے والے مزدوروں کےلیے غذا اور پینے کے پانی کا انتظام کیا جارہا ہے جبکہ یہ مزدور کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مفت سروس کے ذریعہ یادگیر پہنچ رہے ہیں۔
مزدوروں نے بتایا کہ بنگلورمیں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، غذا، پانی بھی فراہم کیا گیا اور مفت بس سرویس کے ذریعہ یادگیر پہنچایا گیا جبکہ یادگیر پہنچنے پر بھی تھرمل اسکریننگ کی گئی اور اپنے اپنے دیہاتوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔
گھر جانے والے مزدوروں کو محکمہ صحت کی جانب سے چند ضروری ہدایات دی جارہی ہے اور انہیں گھر میں ہی رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔
بنگلور سے لوٹے مزدوروں حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مفت بس سروس کی ستائش کی اور یادگیر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔