سرکاری ذرائع کے مطابق کرناٹک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 107001 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2055 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت علاج کا مطالبہ
اس عرصے کے دوران، 2819 افراد کی شفایابی کے بعد، بیماریوں سے پاک افراد کی تعداد 40504 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 64434 فعال معاملات ہیں جبکہ پیر کو یہ تعداد 61818 تھی۔ تمام مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ کورونا انفیکشن سے شدید متاثرکرناٹک ہفتے کے روز تک ملک بھر میں چوتھے نمبر پر تھا لیکن اسے جنوبی ہند کی ایک اور ریاست آندھرا پردیش نے اتوار کے دن سات ہزار سے زیادہ معاملوں کی وجہ سے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔ کرناٹک اب ایک لاکھ سے زیادہ معاملات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔