ETV Bharat / state

Kalyan Karnataka urdu Journalist Association کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات

بیدر میں واقع صحافیوں کی تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے وفد نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا سے ملاقات کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے جرائم کے خلاف کارروائی اور ضلع کو نشہ مکت بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ Kalyan Karnataka urdu Journalist Association

کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 5:46 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں صحافیوں کی تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے اراکین نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات کی۔وفد نے ضلع میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کارروائی پر محکمہ پولیس کی ستائش کی۔ ضلع بیدر کے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا نے بتایا کہ ہم ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خصوصا گانجہ، تمباکو جیسی نشیلی اشیاء ہماری گہری نظر ہے، عوام کو چاہیے کہ بیدر محکمہ پولیس کا تعاون کرتی رہے۔

صحافی محمد یوسف رحیم بیدری نے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس کو بتایا کہ آپ کی بیدر میں تقرری کے ساتھ ہی جس طرح شرپسندوں کی سرگرمیاں،منشیات اور دیگر معاملات پولیس کی گرفت میں آرہے ہیں،اسمگلنگ پر لگام کسنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تعریف ہے۔آپ کے آنے سے ضلع میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Loss of Crops In Bidar بیدر میں رکن اسمبلی رحیم خان نے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا

انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس کی اس تیز رفتار کارروائی عوام کو بھی بڑی پسند ہے۔عوام پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھنور بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس عوام کی حفاظت کے لئے ہر وقت موجود ہے۔لوگوں کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوی ایشن کے وفد میں محمد یوسف رحیم بیداری (صدر)، محمد عمران خان (سکریزی عبدالقدیر ( نائب صدر ) افسر علی نیمی ندوی (خازن ) محمد سراج الحسن ، محمد سخاوت علی سخاوت ، محمد سلطان (فوٹو گرافر ) کے علاوہ آزاد کمار، محمد کلیم الدین روشن اور دیگر موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.