ETV Bharat / state

Epaper Launch In Bidar بیدر میں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا جلسہ

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 12:04 PM IST

ضلع بیدر میں کلئان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ای پیپر عوام ٹائمز کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر صحافیوں کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ سینئر صحافیوں نے موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

بیدر میں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا جلسہ

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اردو صحافیوں کی تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شاعر، ادیب اور صحافی محمد یوسف رحیم بیدری نے کہا کہ سورۃ الفاتحہ ہر مرض سے شفا ہے اور یہ وہ دعا ہے جس کے جواب میں پورا قرآن مجید اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے سامنے ہدایت کے لیے رکھ دیتا ہے۔ صحافی مولانا مفتی افسر علی نعیمی ندوی نے ویڈیو کس طرح بنائیں اور انہیں کس طرح سوشیل میڈیا، یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کے سلسلے میں اہم معلومات فراہم کی۔ انہوں نے صحافیوں کو تکنیکی طور پر مایر ہونے کا بھی مشورہ دیا۔

بعد ازاں بسوا کلیان سے شائع ہونے والا ای پیپر اردو روزنامہ عوام ٹائمز کے پہلے شمارے کا رسم اجراء محمد فراست عمران خان سکریڑی کلیان کرناٹک اردو جر نلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جلسے میں اردو کے دو صحافیوں اور ایک فوٹوگرافر کو تہنیت پیش کی گئی جن میں سینئر صحافی محمد نعیم الدین چابکسوار بسوا کلیان، مفتی افسر علی نعیمی ندوی اور فوٹوگرافر محمد سلطان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Journalism is Fourth Pillar صحافت، جمہوریت کا چوتھا ستون ہے: عزیز اللہ سرمست

حیدر آباد میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقد ہوئی۔ اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرنس کے تاثرات شرکاء نے پیش کیے۔ جن میں مفتی افسر علی نعیمی ندوی، محمد فراست خان، عبدالقدیر لشکری، سراج الحسن شادمان پیش پیش رہے۔ قومی کانفرنس میں کرناٹک سے متعلق قراردادوں کو پیش کرنے پر سبھی نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.