ریاست کرناٹک گلبرگہ سے آکسیجن سلنڈرز کی غیر قانونی سربراہی کے سلسلہ میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔اور 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
رات میں بداپور کالونی گلبرگہ میں ہنومان مندر سے نزدسلنڈرز لے جارہی گاڑی کو پولیس نے سلنڈرز کے ساتھ ضبط کرلیا۔
سلنڈرز غیرقانونی طور پر حیدرآباد لے جارہے تھے۔گاڑی میں 30 سلنڈرز کا اسٹاک موجودتھا۔ان سلنڈرز کو غیر قانونی طور پر حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال لے جایا جارہا تھا۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کےڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کیا۔
اس سلسلہ میں آکسیجن پلانٹ پروپرائٹر وجئے مہتا گیرو اسپتال حیدرآباد کے ڈاکٹر فیض اللہ خان، گاڑی ڈارئیور محمد عرفان، کلینر شیخ حمید کے خلاف گرامین پولیس اسٹیشن گلبرگہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ گاڑی تلنگانہ اسٹیٹ کی ہے۔کل رات مختلف تنظیموں کےذمہ داران سماجی کارکنان اور سوشیل میڈیاکے نمائندوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر سلنڈرز حیدر آباد لے جارہی گاڑی کا پیچھا کرکے روکنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔
اس موقع پر مخلتف تنظیموں کے ذمہ داران سماجی کارکنان نے گلبرگہ میں آکسیجن کی قلت ہونے کے باوجود حیدرآباد آکسیجن سلنڈرز کی غیر قانونی سربراہی کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے آکسیجن پلانٹ کے پروپرائٹر کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔