اس ضمن کرناٹک کے آئی. اے. ایس افسر محمد محسن،جو کہ بیک ورڈ کلاسز ویلفیر ڈیپارٹمنٹ میں سکرٹری ہیں، نے حال ہی میں ایک سوشیل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے پلازما کا عطیہ درہے تبلیغی جماعت کی ستائش کرتے ہوئے گودی میڈیا سے سوال کیا تھا کہ اب وہ تبلیغییوں کے اس کار خیر کو کیوں نہیں دکھارہے ہیں.
محمد محسن کے اس سوشیل میڈیا پوسٹ کے متعلق بی جے پی کی قیادت والی حکومت کرناٹک نے انہیں ایک "شو کاز" نوٹس جاری کر کے 5 دنوں میں جواب طلب کیا ہے.
اس سلسلے میں شہر کے متعدد سماجی کارکنان نے حکومت کرناٹک کا شو کاز نوٹس جاری کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ وہ بولنے کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے.