ETV Bharat / state

Job Fair Held At Biswakalyan:بسواکلیان میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد - کرناٹک میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد

بیدر ضلع کے تعلقہ بسواکلیان میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں مختلف کمپنیوں میں 84 نوجوانوں کیلئے موقع پر بھرتی کی گئی۔ اس اجلاس میں شریک مہمان خصوصی ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر شٹرن پر کاش پائل نےکہا کہ سرکاری اسکیم کا فائدہ اُٹھائیں اور خود کفیل زندگی بنانے پر زور دیا۔

بسواکلیان میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد
بسواکلیان میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 11:45 AM IST

بیدر :حکومت کی جانب سے بے روزگار نو جوانوں اور نو جوان خواتین کیلئے بہت سی اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر شٹرن پر کاش پائل نے مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو حکومت کی اسکیموں کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔ سٹی میونسپل کونسلر کے صاحبزادے یوتھ لیڈر محمد قطب الدین کی قیادت میں منعقدہ جاب میلہ کے افتتاح کے موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ نو جوان گروپ سخت محنت مشق کریں اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں۔

بسواکلیان میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے حصول کیلئے پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ اس سے بہت سے نوجوانوں کو نامور کمپنیوں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے متحرک یوتھ لیڈ ر محمد قطب الدین کے کام کو سراہا جنہوں نے اس پروگرام کی منصوبہ بندی کی وہ قابل تعریف ہے۔

کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع بیدر کے خزانچی شیو شنکر نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے اور اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ساتھ اپنی زندگی گزارنی چاہئے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ والدین سمیت خاندان میں کسی پر بوجھ بنے بغیر کام کر کے زندگی آگے بڑھاتے ہوئے زندگی میں دوسروں کیلئے مثال بننا چاہیے۔

سابق ایم ایل سی اور کانگریسی لیڈر مسٹر وجے سنگھ، مسٹر نیل کنٹھ راٹھوڑ شاہجہاں ،شیخ تنویر احمد، میونسپل کمشنر شیو شرن سجن شیٹی ہی پی آئی رگھو ویر سنگھ ٹھا کر ،مار تھنڈ جوشی تعلقہ صدر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ادئے کمار مولے، محمد نعیم الدین، سماجی کارکن، عبد الرشید ادھونی کو نسلر CMC مسٹر رویندر ، شاہد میاں ،مسٹر جی. آر. پائل ، شیو راج برش ، میر تحسین علی جمعدار اور دیگر سماجی رہنما موجود تھے۔

مزید پڑھیں:EID UL AZHA in Karnataka ریاستی وزیر کی نام نہاد گئو رکشکوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

یوتھ لیڈر، سماجی کارکن اور نمائندہ کونسلر CMC وارڈ نمبر 7 محمد قطب الدین نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر یہ قابل ستائش پروگرام ”جاب میلہ منعقد کرتے ہوئے دیگر سماجی و سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کیلئے ایک مثال پیش کیا ۔ اس موقع پرمحمد زبیر نواز نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ واضح رہے کہ بسواکلیان میں منعقدہ جاب میلہ میں بسواکلیان شہر سمیت تعلقہ کے مختلف دیہاتوں سے آئے 84 نوجوانوں کو موقع پر ہی نجی شعبے کے کمپنیوں کی طرف سے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مہندرا اینڈ مہندرا کے ڈپٹی منیجر لکشمی نارائن، ایچ آر راجپا، ایس پی آر ایس سلوشن ایچ آرنوینا کوٹھارے سمیت مختلف نجی کمپنیوں کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.