ریاست کرناٹک میں گلبرگہ شہر کے درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے جھیلہ مبارک کی تقریب میں زائرین کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں۔
ہرسال درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے عرس شریف کے ایک ماہ قبل جھیلہ مبارک کی تقریب کو بڑے پیمانے پر محبوب گلشن سے سے نکالا جاتا ہے ۔
جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین شرکت کرتے تھے لیکن اس سال جھیلہ مبارک کا جلوس نہیں نکالا جائے گا.
اس موقع پر ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجاد نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے عوام سے کہا کہ کل 10 جون کو جھیلہ مبارک کے تقریب کو سادگی اور مختصر اندار میں منایا جائے۔
اس دوران انھوں نے زاہرین سے 'ملک میں پھیلی کورونا وائرس اور موجودہ حالات کے پیش نظر عوام کو جھیلہ مبارک کی تقریب میں شرکت نا کرنے اور اپنے ہی گھروں میں ہی ایصال ثواب کرنے کی اپیل کی ہے۔