بنگلور: جنتا دل سیکولر ( جے ڈی ایس ) پارٹی کی جانب سے کمپے گوڈا کی یوم پیدائش منائی گئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمامی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور جے ڈی ایس کا یہ اجلاس ہبال اسمبلی حلقے سے ڈاکٹر سید محید الطاف کو امیدوار کے طور پر اعلان کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ JDS Will Defeat BJP's Hate Politics
بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو شکست دے گی جے ڈی ایس: سی ایم ابراہیم بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو شکست دے گی جے ڈی ایس: سی ایم ابراہیم اس موقع پر جے ڈی ایس کے جنرل سیکرٹری ظفر اللہ خان نے کہا وہ اس مرتبہ کنگ میکر نہیں بلکہ ایک بڑی طاقت بن کے ابھریں گے جب کہ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ ریاست میں بی جے پی کی جانب سے چلائے جارہے نفرتی ایجنڈے کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر ہبال حلقے کے امیدوار محید الطاف نے کہا کہ نیشنل پارٹیاں مظلوم طبقات کی امیدوں پر کھری نہیں اتریں، لہٰذا اس مرتبہ عوام ریجنل پارٹی جے ڈی ایس کا انتخاب کریں گے۔ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو شکست دے گی جے ڈی ایس: سی ایم ابراہیم
یہ بھی پڑھیں: