ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ہونے والے اس احتجاج میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور متنازع قانون کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
اس وقع پر جے ڈی ایس کے سینیئر نائب صدر سید شفیع اللہ نے سی اے اے اور این آر سی کے متعلق بتایا کہ 'یہ قوانین بظاہر مسلم مخالف لگ رہے ہیں لیکن اصل میں ملک کے سبھی پسماندہ عوام کے خلاف ہیں۔'
اس موقع پر جے ڈی ایس کے رہنماؤں نے یہ عہد لیا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے قوانین کے خلاف تحریک کا ہم ایک حصہ ہیں اور انہیں واپس لیے جانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔